ایپل کا آئی فون 12 کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری

فرانس نے برقی مقناطیسی تابکاری کے ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد ملک میں آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔فرانس نے ایپل کو حکم دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکامی پر ملک میں موجود تمام یونٹس کو واپس بلا لے۔ جبکہ دیگر یورپی ممالک نے خبردار کیا تھا کہ وہ بھی فرانس کے فیصلے کی حمایت کر سکتے ہیں۔فرانسیسی ڈیجیٹل وزارت کے ذرائع کے مطابق، فرانسیسی حکام کو منگل کو ایپل سے آئی فون 12 کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فرانس کا ایپل کو آئی فون کی فروخت روکنے کا حکم

اس سے قبل، آئی فون 12 کے حوالے سے فرانس کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو چیلنج کرتے ہوئے، ایپل نے واضح کیا کہ ریگولیٹری باڈی (ANFR) کو کمپنی اور تھرڈ پارٹیز کی جانب سے تمام لیب ٹیسٹ کے نتائج ایجنسی کو جمع کرانا ہوں گے۔ ایپل نے بعد میں کہا کہ کمپنی فرانس میں استعمال ہونے والے ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کے مطابق 15 ستمبر کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کرے گی۔فرانس کی جانب سے آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی کے اقدام نے بیلجیئم، جرمنی اور ہالینڈ میں بھی تشویش پیدا کردی ہے۔بیلجیئم نے بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی درخواست کی، لیکن اپ ڈیٹ صرف فرانس تک محدود تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا