عراق، شادی کی تقریب میں آتشزدگی ، 113 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

عرب میڈیا کے مطابق عراقی شہر ہمدانیہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے جب ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے باعث لگی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ڈپٹی گورنر نے حادثے میں 113 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا دیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں