سویڈن کے مشرقی ضلع آربی میں واقع مسجد کی بالائی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے وقت مسجد بند تھی اور اندر کوئی نہیں تھا۔مسجد کے ترجمان نےتصدیق کی کہ واقعے سے قبل ہمیں دھمکیوں اور جسمانی حملوں کا بھی سامنا تھا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آتش زنی کا حملہ تھا۔مقامی پولیس کے ریکارڈ بھی مساجد کے ترجمانوں کی طرف سے دھمکیوں اور جسمانی حملوں کے دعووں کی تصدیق کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مسلم امہ کا بھر پور احتجاج ،سکیورٹی خدشات،سویڈن اور ڈنمارک کامذہبی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی لگانے پر غور
ایسا لگتا ہے کہ مسجد کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسجد کی عمارت مکمل طور پر جل گئی۔سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کے متعدد واقعات کے بعد اب مسجد میں آگ لگنے سے ملک میں مقیم 6 لاکھ مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔