پنجاب آشوب چشم،ڈینگی کی لپیٹ میں ،سرکاری و نجی سکول کل سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پنجاب کو وبائی امراض آشوب چشم اور ڈینگی نے اپنی لپیت میں لے لیا، متعدد افراد مرض میں مبتلا ، پنجاب میں آشوب چشم کی وبا کے باعث پرائیویٹ اور سرکاری سکول کل سے پیر تک بند رہیں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 28 اور 30 ​​ستمبر کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔29 ستمبر کو عید میلادالنبیؐ پر عام تعطیل ہے جس کے باعث اسکول بند رہیں گے

۔آشوب چشم کے ساتھ ڈینگی کے باعث بھی متعدد مریض ہسپتال پہنچ گئے ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راوی روڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سکولوں میں آشوب چشم سے متاثرہ بچوں کی موجودگی پر برہم ہوگئے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری سکولز کو فوری طور پر طلب کر لیا اور پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری سکولوں کو جمعرات اور ہفتہ کو چھٹی دینے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری سکولز کے مطابق فیصلہ پنجاب میں بچوں کو آشوب چشم کی وبا سے بچانے کے لیے کیا گیا، فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر کے سکولوں پر ہوگا۔نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں آشوب چشم کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، ہر کلاس میں 6 سے 7 بچے متاثر ہیں، اسکول کی چھٹیوں سے فرق پڑے گا، بچے 4 دن گھر پر رہیں تو آشوب چشم کا پھیلاؤ کم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، اساتذہ گیٹ پر سکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca