نواز شریف پاکستان کی معیشت بحال کرکے دہشتگردی ختم کرینگے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ رضاکاروں کا اجلاس سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ 21 اکتوبر کو استقبالیہ کے حوالے سے مشاورت ہوئی، مریم نواز نے یوتھ رضا کاروں کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف بھی آپ سے اور عوام سے بہت پیار کرتے ہیں۔ 21 اکتوبر کو عوام ثابت کر دیں گے کہ لیڈر صرف نواز شریف ہے۔ نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں۔ ، اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو ہمیشہ سرخرو کیا۔

 

مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر نے کہا کہ نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح نواز شریف کا نصب العین ہے۔ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی کو ہٹا دیا جائے تو پاکستان میں صرف کھنڈرات ہی رہ جائیں گے۔ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے۔ مسلم لیگ ن نوجوانوں اور کارکنوں کے لیے روزگار، امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ 21 اکتوبر کو اپنے قائد نواز شریف کا پرتپاک استقبال کریں گے، اپنے بچوں اور اہل خانہ سمیت قوم کے مسیحا کا استقبال کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔