یہ بھی پڑھیں
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد اضافہ ،عوام کی مشکلات بڑھ گئیں
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے گھریلو ایل پی جی سلنڈر، چینی، انڈے، جلانے کی لکڑی، دودھ، دہی، مٹن، آلو، پیاز، لہسن، ٹماٹر سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی میں کمی نہ ہو سکی۔ رواں ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد کااضافہ،ادارہ شماریات کی رپورٹ
ایل پی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 98 روپے کے اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3,232 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اشیائے ضروریہ میں ٹماٹر کی قیمت میں گیارہ روپے فی کلو اور چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، لہسن، آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جب کہ لکڑی، تازہ دودھ، خشک دودھ، دہی اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات، چکن، دال اور چنے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔