امریکا کا دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

عرب میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے روسی اقدامات کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روسی سفارت کاروں کی بے دخلی ایک واضح پیغام ہے کہ ماسکو میں ہمارے سفارت کاروں کے ساتھ جو ناقابل قبول سلوک روا رکھا گیا اس کے نتائج بھی وہی ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمین کو گزشتہ برس روس نے ملک سے نکال دیا تھا۔روس کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت کار کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ امریکا سے روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں