غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اور دیگر غیر ملکی یرغمال ہیں، جن میں سے 22 غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مارے گئے ہیں۔عسکری ونگ کے ترجمان کے مطابق یرغمالیوں کو اسرائیلی جیلوں سے فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے رہا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری،2800 سے زائد فلسطینی شہید
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر شدید حملے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ٹینکوں اور انٹیلی جنس اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت ٹینک میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی، اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے۔