نیب ترامیم،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی

 

وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل میں وفاق، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں اپیل میں نیب ترامیم کے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب ترامیم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمانی اختیارات پر تجاوز ہے۔

ہمیں فالو کریں