60
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا نیا طوفان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں بننے والا دباؤ سمندری طوفان ‘تیج میں تبدیل ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان گوادر سے 1750 کلومیٹر جنوب اور کراچی سے 1810 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان عمان کے شہر سلالہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بڑھے گا جس سے پاکستان کو زیادہ خطرہ نہیں ہے۔