77
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں کیا جاسکتا، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔
وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سیکیورٹی رسک کے طور پر پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے اور وزارت داخلہ اور وفاقی پولیس نے الیکشن کمیشن کو اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو پروڈکشن آرڈرز کے باوجود پیش نہیں کیا جائے گا۔