گھریلو،تجارتی اور صنعتی صارفین کے لئے گیس مہنگی کردی گئی

 

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گیس کے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا، بیرون ملک سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

آئندہ ماہ سے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافے کا امکان

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران IRA کے لیے 48.4 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

ہمیں فالو کریں