بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ایران کو ایس سی او میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او فورم معاشی چیلنجز سے نمٹنے، معاشی بحالی اور امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس کے اراکین کان کنی، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس منصوبے سے ایس سی او ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا
104