غیر ملکیوں کے لیے حتمی پلان تیار کر لیا گیا ہے،نگران وزیر داخلہ 

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کے انخلاء کے لیے عارضی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، غیر ملکیوں کے انخلا کے اخراجات صوبائی حکومتیں برداشت کر رہی ہیں، مراکز میں طبی سہولیات اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں 

برطانیہ کا پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہولڈنگ سینٹرز بنا رکھے ہیں، وہاں سے غیر قانونی مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو انتہائی احترام کے ساتھ رکھا جائے گا، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ہمیں فالو کریں