امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کیرولائنا کے علاقے کلنٹن، فیٹی وِل کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے گولیوں کے زخموں والے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔میڈیا کے مطابق سمپسن کاؤنٹی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، پولیس کو لاشوں کی اطلاع مقامی رہائشی نے ہیلپ لائن نمبر پر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
امریکا، مسلح شخص کی فائرنگ، 22 افراد ہلاک،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ
پولیس کو اطلاع دینے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ اپنے گھر جاتے ہوئے اس نے کوئی غیر معمولی چیز دیکھی اور یہ جاننے کے لیے گھر میں داخل ہوا، جہاں الگ الگ کمروں میں گولیوں سے چھلنی لاشیں بکھری پڑی تھیں۔سیمپسن کاؤنٹی شیرف کے مطابق مرنے والوں میں مختلف نسلوں کے چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، ہسپانوی، سیاہ فام اور سفید فام۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 30 سے 80 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ ایک دوسرے کو کیسے جانتے تھے اور نہ ہی قاتل اور قتل کی وجہ سے متعلق کوئی معلومات سامنے آئی ہیں۔میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں گزشتہ روز لیوسٹن، مائن میں ایک بندوق بردار کی فائرنگ سے 22 افراد کی ہلاکت اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے چند گھنٹے بعد ملی ہیں۔