عمران خان نے سائفر وصول کرکے عوام کو بتایا اور گم کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ 

 

فیصلے میں کہا گیا کہ یہ استغاثہ کا معاملہ ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیر اعظم سائفر وصول کیا اور گم کردیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ استغاثہ کے مطابق سائفر کے مندرجات کو توڑ مروڑ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، سائفر بھیجنے والے دفتر خارجہ کے سابق اور موجودہ افسران بالخصوص اسد مجید کے بیانات موجود ہیں  دفتر خارجہ کے افسران کے بیانات سے واضح ہے۔ اس میں کوئی غیر ملکی سازش نہیں

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کہ فیئر ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے، آرٹیکل 10 اے کے تحت ملزم کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے، ٹرائل کورٹ کے آبزرویشنز میں کسی قسم کی جانبداری نظر نہیں آتی۔

ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق دفتر خارجہ کی پالیسی واضح ہے، پالیسی کے مطابق سائفر کلاسیفائیڈ دستاویز ہے جسے غیر مجاز افراد کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا،  ، وکیل کے مطابق ملزم حکومت کا تختہ الٹنے کی غیر ملکی سازش کے بارے میں عوام کو بتانے کا پابند تھا۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت گرانے کی سازش کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی دلیل میں کوئی وزن نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے سیاسی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کی دلیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 248 وزیراعظم کو فرائض کی ادائیگی سے استثنیٰ سے متعلق ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا