فضل الرحمان کی قطر میں حماس کی رہنمائوں سے ملاقات 

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جو وفد کے ہمراہ قطر میں ہیں، حماس کے رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر ظلم کر کے قبلہ اول کو بیت المقدس بنانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ  نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہونا امت مسلمہ کا فرض ہے۔ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے ممالک اسلحے سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں، کشمیر اور فلسطین پر طویل عرصے سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، فلسطینی مسلم امہ کی جانب سے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے نصرف قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com