آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید ہونے والوں میں اسلام آباد کے رہائشی 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، ضلع لکی مروت کے رہائشی نائیک خوشدل خان 31 سالہ، ضلع چارسدہ کے رہائشی 27 سالہ نائیک رفیق خان اور 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔