فلم ڈان تھری سے شاہ رخ آئوٹ پریانکا چوپڑا ان 

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میگا ہٹ ‘ڈان سیریز کی آنے والی فلم ‘ڈان 3’ میں شاہ رخ خان کے مرکزی کردار سے باہر ہونے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار پریانکا چوپڑا نئے ہیرو رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

پریانکا چوپڑا نے ‘ڈان  اور ‘ڈان 2’ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا لیکن دونوں اسٹارز کے درمیان رومانس کی افواہوں کے بعد شاہ رخ خان نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ ڈان سیریز میں پریانکا کا کردار جنگلی بلی کے نام سے مشہور ہوا اور شائقین نے پریانکا اور شاہ رخ کی جوڑی کو بے حد پسند کیا۔

ڈائریکٹر فرحان اختر کی جانب سے ‘ڈان 3’ میں شاہ رخ خان کے بجائے رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کے اعلان نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی کیونکہ سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں شاہ رخ خان ‘ڈان  کے روپ میں نظر آئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔