یہ بھی پڑھیں
حما س نے یرغمال بنائی گئی دو امریکی خواتین کو رہا کر دیا
رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 100 خواتین اور بچوں کو اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے رہا کیا جائے گا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس انسانی ہمدردی کے معاہدے کے حوالے سے کئی ہفتوں سے بات چیت جاری تھی۔
مزید پڑھیں
حماس نےمزید دو معمر یرغمال خواتین کو رہا کر دیا
قطر کئی ہفتوں سے دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔واضح رہے کہ حماس کی قید میں 241 سے زائد اسرائیلی ہیں جن میں سے اب تک 4 یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 4 ہزار 506 بچے بھی شامل ہیں۔