غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دونوں خواتین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی یرغمالیوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا جب کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا تھا کہ 200 افراد کی رہائی کا یہ پہلا واقعہ ہے، اس سلسلے میں قطر کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، 10 امریکی تاحال لاپتہ ہیں۔ ان میں سے کچھ یرغمال ہیں۔
448
