سعودی عرب،غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن،17 ہزار سے زائد گرفتار

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تارکین وطن کے خلاف آپریشن 2 نومبر کو شروع ہوا تھا جس میں اب تک 17 ہزار 305 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔گرفتار ہونے والوں میں اقامہ قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 10,804 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر 3,890 غیر ملکی شامل ہیں جنہوں نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی۔سی طرح 2,611 تارکین وطن کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کو عدالت میں لایا جائے گا اور ملک کے قوانین کے تحت ملک بدری یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔ غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com