معروف ڈیزائنر اور اداکارہ مسابہ گپتا نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی حرکتوں سے مجھ پر یا میرے والدین پر کوئی اثر نہیں پڑا بلکہ آپ کی اپنی ذہنیت کھل کر سامنے آئی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے قومی ٹی وی پر آپ کو ہنستے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوا کیونکہ تیس سال پہلے آپ جس پر ہنس رہے ہیں اس پر دنیا نے ہنسنا چھوڑ دیا۔
Dear Ramiz Raja ( sir ) grace is a quality few have. My father,mother and I have it in spades. You have none. Sickening to see you laugh on national TV in Pakistan at something the world stopped laughing at about 30 years back.Step into the future. All 3 of us are here with our…
— Masaba (@MasabaG) November 15, 2023
واضح رہے کہ یہ تنازع چند روز قبل نجی ٹی وی کے ایک کامیڈی شو کے دوران ہوا تھا جس میں رمیز راجہ نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔پروگرام کے دوران خاتون کامیڈین نے ویوین رچرڈز کا تضحیک آمیز مذاق اڑایا اور ان کے لیے ’کالیا‘ کا لفظ استعمال کیا جس پر رمیز راجہ سمیت مہمانوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔پروگرام کے دوران خاتون نے ایک نظم سنائی اور کہا کہ ‘جو لڑکیاں خود کو ملکہ عالیہ کہتی ہیں، پھر وہ مسٹر کالیا سے مل جاتی ہیں ۔
واضح رہے کہ مسابہ گپتا غیر شادی شدہ بھارتی محبوب اداکارہ نینا گپتا سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی ہیں جو 2 نومبر 1989 کو پیدا ہوئیں۔