لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے بولنا شروع کر دیا ہے، اب میں بھی بولوں گا، یکم جنوری کے بعد پریس کلبوں کا دورہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے جانے سے قبل ہائیکورٹ میں بیان دیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، عدالت نے مقدمے میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، کل میری ضمانت پر فیصلہ ہو گا۔
راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے باہر میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/0XpmJvbeYV
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 17, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا، لطیف کھوسہ، اعتزاز، سلمان اکرم، سردار عبدالرزاق، سردار شہباز کو لیٹر آف اٹارنی دے چکا ہوں۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، بلاول نے کل انوکا لاڈلا سے چھین لیا ہے۔
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرزاق اور سردار شہباز کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔