فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم

نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی کو پرتشدد سرگرمیوں میں حصہ لیا، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 30 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب خدیجہ شاہ کی قانونی ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ہمیں فالو کریں