142
نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی کو پرتشدد سرگرمیوں میں حصہ لیا، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 30 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب خدیجہ شاہ کی قانونی ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔