جیل میں ہوا تب بھی الیکشن لڑوں گا، شیخ رشیدکا اعلان

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے بولنا شروع کر دیا ہے، اب میں بھی بولوں گا، یکم جنوری کے بعد پریس کلبوں کا دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے جانے سے قبل ہائیکورٹ میں بیان دیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، عدالت نے مقدمے میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، کل میری ضمانت پر فیصلہ ہو گا۔

 

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا، لطیف کھوسہ، اعتزاز، سلمان اکرم، سردار عبدالرزاق، سردار شہباز کو لیٹر آف اٹارنی دے چکا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، بلاول نے کل انوکا لاڈلا سے چھین لیا ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔

شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرزاق اور سردار شہباز کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

ہمیں فالو کریں