صبا قمرسے سوال ہوا کہ کسی ایسے آدمی کا نام بتائیں جس کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو اب آپ اس سے شادی کرلیتی
صبا قمر نے فوراً احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اداکارہ نہیں تھی تو میں نے کہیں سے احسن خان کا نمبر حاصل کیا اور انہیں میسج اور کالز کیں کہ مجھے ان کے ساتھ صرف ایک بار کام کرنا ہے۔ ‘
صبا قمر نے کہا کہ وہ پہلی بار اس بات کا اعتراف کر رہی ہیں۔
صبانے ہنستے ہوئے کہا کہ جب میں احسن کے ساتھ کام کرتی تھا تو وہ مجھ سے لڑتا تھا اور میں رو نے لگتی تھی لیکن آہستہ آہستہ میں اسے سمجھنے لگی۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ ‘مجھے دوبارہ ان سے پیار ہو گیا اور جب میں نے ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہا تو بھابی احسن خان کی زندگی میں آئیں اور مجھے دیر ہو گئی
ادھر احسن خان کا کہنا تھا کہ ‘میں سوچتا رہا کہ صبا قمر کا کہیں اور رشتہ ہوگیا ہے
جس کے جواب میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ ‘جب لڑکیاں کہتی ہیں ‘میں یہ نہیں کروں گی تو اس کا مطلب ہے ‘وہ کریں گی
صبا قمر نے کہا کہ انہوں نے سندھ جا کر احسن خان کی خاطر ایسی فلم بنائی جو کبھی کسی کے لیے نہیں کی ہوگی۔
یاد رہے کہ احسن خان کی شادی فاطمہ سے 2008 میں ہوئی تھی، اداکار اب 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کے باپ بن چکے ہیں۔
دوسری جانب صبا قمر نے بھی حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ محبت میں ہیں تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا جس سے وہ محبت کر رہی ہیں۔