اسلام آبادہائی کورٹ کل سے نوازشریف اورعمران خان کےخلاف کیسز کی سماعت کریگی

تین دو رکنی بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں نوازشریف اور عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میںجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دورکنی بینچ منگل کے روز نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنسز میںاحتساب عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی سزائوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ نواز شریف سماعت کے موقع پر عدالت میں خود پیش ہوں گے۔

نواز شریف کے ہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔دوسری جانب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دورکنی بینچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوںپر آج (پیر کو ) دن11بجے سماعت کرے گا۔ بینچ کی جانب سے جیل ٹرائل پر  آج (پیر ) تک حکم امتناع جاری کیا گیاہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ سماعت پر قراردیا تھا کہ سوموار کے روز دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ سنادیاجائے گا۔

وفاقی کی جانب سے اٹارنی جنرل بیرسٹر منصور عثمان اعوان اور پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے بیرسٹرسلمان اکرم راجہ پیش ہوں گے۔ جبکہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میںجسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دورکنی بینچ آج (پیر کو ) چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرے گا۔ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے اور پانچ سالہ نااہلی کی سزاسنائی گئی تھی۔ عدالت پہلے ہی عمران خان کی سزامعطل کر کے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خواجہ حارث احمد،بیرسٹر سلمان اکرام راجہ،سردار محمد لطیف خان کھوسہ،سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر،شعیب شاہین ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر علی خان، ڈاکٹر بابر اعوان،شیر افضل خان مروت اوردیگر بطور وکیل پیش ہوں گے۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے محمد امجد پرویز ایڈووکیٹ بطور وکیل پیش ہوں گے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔