پاکستان میں اووربلنگ کے نام پر اپنی نوعیت کابڑا سکینڈل سامنے آگیا

اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد وصول کیے۔ نیپرا نے اگست میں اوور بلنگ کے معاملے پر نوٹس لینے اور انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اربوں روپے کی اوور بلنگ میں ملوث تھیں۔

تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اوور بلنگ کے ذریعے غریب عوام کولوٹتی رہیں۔

نیپرا ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ اوور بلنگ لیسکو اور ہسیکو ریجنز میں ہوئی۔ ڈسکوز نے محفوظ صارفین سے غیر محفوظ بل وصول کیے

ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بجائے ریڈنگ جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے لی گئی۔ لیسکو اور حیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز کی بھی اوور بلنگ تھی۔

ڈسکوز کی جانب سے میٹر کی تبدیلی کے نام پر اضافی چارجز بھی وصول کیے گئے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی زائد بلنگ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا رپورٹ کو حتمی شکل دے کر پبلک کرے گی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ستمبر کے مہینے میں ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ نیپرا کو بڑی تعداد میں صارفین کی جانب سے زائد بلنگ کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے رواں ہفتے رپورٹ مکمل کر لی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔