غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہو گئی

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے۔غزہ کی پٹی انتظامیہ کے میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔

غازی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں سے زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی، غزہ کی پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں انڈونیشیا کے اسپتال پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی، اسرائیلی فوج نے اسپتال کو گھیرے میں لینا شروع کردیا، اسپتال کے اندر موجود دھویں اور بارود سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں الشفا اسپتال کو تباہ کردیا، 250 شدید زخمی افراد کو اسپتال سے نہیں نکالا جاسکا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔