حماس نے مزید11  قیدی اسرائیل کے حوالے کردئیے 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے رہا کیے گئے تمام یرغمالی دوہری شہریت کے حامل ہیں جن میں 3 فرانسیسی، 2 جرمن اور 6 ارجنٹائن کے شہری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعد اسرائیل اور حماس نے 3 روز قبل 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

عارضی جنگ بندی کے بعد چار دنوں کے دوران حماس نے 39 اسرائیلی شہریوں سمیت 58 یرغمالیوں کو رہا کیا جب کہ 117 فلسطینی خواتین اور بچوں کو اسرائیل نے رہا کیا۔

مغربی طاقتوں کے کہنے پر اسرائیل نے 44 روز تک محصور غزہ پر حملے جاری رکھے۔ وحشیانہ بمباری میں 14500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔