پاکستان بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرے،عالمی بینک

یہ بات عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے پاکستان کے بہتر مستقبل کے حوالے سے عالمی بینک کے پالیسی نوٹ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر پاکستان کے لیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے بھی خطاب کیا۔

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت نہیں بلکہ بجلی کے لائن لاسز کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے مقامی قرضوں کے التوا پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ مقامی قرضوں کے التوا سے بینکنگ سیکٹر اور سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا پاکستان کو مقامی قرضوں کی التوا کے عمل میں محتاط رہنا ہو گا۔

عالمی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

مارٹن ریزر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 2 سے بڑھا کر 3 فیصد کرنا ہوگا، محض ٹیکس وصولی کافی نہیں، اخراجات اور ٹیکس اصلاحات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کو سہولیات فراہم کیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دسمبر کے آخر میں ہوگا، رواں مالی سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔