نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے

اس موقع پر کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران نگراں وزیراعظم کویت کے وزیراعظم، ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیر شیخ احمد النوف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ کے دورے کے دوران افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، فوڈ سیکیورٹی، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]