پاکستانی ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچے گئجہاں 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا میں چار روزہ میچ کھیلے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا۔قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی بار کپتانی سونپی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں شامل دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔