پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچی۔
سڈنی پہنچنے اور ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لاد لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی مدد سے اپنا سامان ٹرک میں رکھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کے لیے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچے گی جہاں 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا میں چار روزہ میچ کھیلے گی۔ .
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا۔قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی بار کپتانی سونپی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لیے سڈنی پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ٹیم میں شامل دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔
تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
109