ڈنکی کا نیا گانا معروف گلوکارہ سونم نگم نے گایا ہے جو اس سے قبل کنگ خان کے ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دے چکی ہیں۔
یہ گانا لیجنڈری موسیقار پرتھم نے ترتیب دیا ہے اور اس میں چار دوستوں کی اپنے وطن سے جذباتی لگاؤ کو دکھایا گیا ہے جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
‘ڈنکی محبت اور دوستی کی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور مزاحیہ مناظر کے ساتھ ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچر اور انیل گروور شامل ہیں۔
یہ فلم ایک کامیڈی ڈرامہ ہے جو غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے والے لوگوں کے مسائل پر مبنی ہے اور اسے 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔