تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) سیکر ٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئندہ عام انتخابات سمیت دونوں جماعتوں کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق فارمولے پر بات ہوئی۔