خواتین کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز بنا سکی۔پاکستان کی فاطمہ ثنا نے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کیا۔
قومی ویمن ٹیم نے 6 وکٹوں پر 137 رنز بنائے، عالیہ ریاض 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، منیبہ علی نے 35 رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 127 رنز بنائے، فاطمہ ثناء نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کی جارجیا پیمر نے 28 جبکہ ہننا روے نے 33 رنز بنائے۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔