یو ٹیوبر نے طیارہ جان بوجھ کر کیوں تباہ کیا ؟جانیے دلچسپ حقیقت

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق، کیلیفورنیا میں وفاقی استغاثہ نے پیر کو کہا کہ جیکب نے سوشل میڈیا پر اپنی فالوونگ بڑھانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے یہ جرم کیا، جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔30 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور جیکب نے دسمبر 2021 میں کیلیفورنیا میں اپنا طیارہ اڑایا اور یوٹیوب چینل کے لیے فلم بھی بنائی۔ اس دوران اس نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا دی اور طیارے کو زمین پر گرنے دیا۔

طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس سارے خطرناک منظر کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردی۔ اس ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور فالوورز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے یوٹیوبر جیکب کو اپنے طیارے کو جان بوجھ کر تباہ کرنے اور کسی بڑے حادثے کا امکان بڑھانے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور اس کا ہوائی جہاز اڑانے کا لائسنس منسوخ کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com