نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا جبکہ لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بجلی کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین کی جیبوں پر 675 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں نو ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جو کہ ضروت کے حوالے سے کم ہے۔ اکتوبر کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں بقایا جات کی مد میں فی یونٹ 3 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔
140