ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی جویریہ کی 5 سال قبل انٹرنیٹ پر ایک بھارتی نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔
کچھ عرصے بعد دونوں کی منگنی ہوگئی، بھارتی ہائی کمیشن نے 5 سال کے دوران 3 بار ویزا کی درخواست مسترد کردی۔
تاہم اب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جویریہ کو 45 دن کا ویزا جاری کر دیا ہے۔
جویریہ اور سمیر جنوری کے پہلے ہفتے میں کولکتہ میں شادی کریں گے۔
بھارت پہنچنے پر جویریہ خانم نے کہا کہ ان کی خوشی ناقابل بیان ہے، یہ سب ان کے لیے خواب جیسا لگتا ہے۔
جویریہ کے مستقبل کے بھارتی شوہر سمیر نے کہا کہ وہ ویزا ملنے پر بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں، اور چاہتے ہیں کہ دونوں حکومتیں شادی کے معاملات میں خصوصی رعایت کا مظاہرہ کریں۔