اسرائیلی دعووں کے برعکس خان یونس میں اسرائیلی فورسز اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جن کی عسکری تنظیم اسلامی جہاد نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں راکٹ لانچرز اور بندوقیں اسرائیلی فورسز پر حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں مزید 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلن لیوی کا کہنا ہے کہ جنگی اہداف حاصل کرنے کے پابند ہیں، اہداف میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہے۔ موجودہ فوجی آپریشن سے غزہ کی پٹی پر حماس کا کنٹرول بھی ختم ہو جائے گا، تاکہ مغویوں کو رہا کیا جا سکے۔ سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔دوسری جانب حماس کے ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ مکمل جنگ بندی تک نہ قیدیوں کا تبادلہ ہوگا اور نہ ہی اسرائیل سے مذاکرات ہوں گے، اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنانے اور بار بار حملوں کے ذمہ دار اسرائیلی ہیں۔
103