بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا، جس کی سلامتی کونسل کے تقریباً تمام اراکین اور دیگر ممالک نے حمایت کی، جس میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے تیرہ ارکان نے اس کی حمایت کی، برطانیہ غیر حاضر اور امریکہ نے مخالفت کی فرانس اور جاپان ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کی۔قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک نے اسے ایک خوفناک دن قرار دیا اور جنگ کے تیسرے مہینے میں مزید شہری ہلاکتوں اور تباہی سے خبردار کیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے حملے بے گناہ فلسطینیوں کو سزا دینے کا جواز نہیں ہیں۔
102