پاکستان نے کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کر دی۔کپتان شان مسعود نے ناقابل شکست 201 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا کی پی ایم الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔پرائم منسٹر الیون کے میٹ رنشا نے 136، کیمرون بینکرافٹ نے 53، کیمرون گرین نے 46، مارکس ہیرس نے 49 اور نیتھن میک سوینی نے 40 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ میچ سیریز کی تیاری کا حصہ تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔
194