اس موسم خزاں میں البرٹا پینشن پلان انگیجمینٹ پینل نے جس کی قیادت سابق صوبائی خزانچی جم ڈائننگ کررہے تھے انہوں نے البرٹنز کو ممکنہ صوبائی پینشن پلان پرایک آزادانہ رپورٹ کے نتائج پر بات چیت کرنے کی دعوت دی ہے پینل تب ہی سے البرٹنز سے آراء اکٹھی کررہا ہے جس میں 76,000 سے زائد البرٹنز پانچ ٹیلیفون ٹائو ن ہال اجلاسوں میں حصہ لے رہے ہیں اور 94,000 سے زائد البرٹنز آئن لائن سروے مکمل کررہے ہیں انگیجمینٹ کا پہلا مرحلہ اب مکمل ہوچکاہے اور اب پینل اس بات کا تجریہ کر ے گاکہ اس نے اب تک البرٹنز کی کیا آراء سنی ہیں البرٹا کے رہائی اس بات کا یقین کرسکتے ہیں کہ ان کی آوازیں سنی گئی ہیں اور اسی وجہ سے میں نے البرٹا پینشن ٹروٹیکشن ایکٹ پیش کردیا جو البرٹنز کو اس بات کا یقین فراہم کرتا ہے کہ ان کی پینشن کی شراکتیں محفوظ ہیں اور ہم ریفرنڈم کے ذریعے ان کے کہنے کے بغیر صوبائی پلان پر پیشرفت نہیں کریں گے یہ ایک پیچیدہ اور ایک ایسا عمل ہے جے ہم ہلکا نہیں جائیں گے
مشغولیت کے اس پہلے مرحلے کے دوران یہ فوری طور پر واضح ہوگیا تھا کہ اگر البرٹا کینیڈا پینشن
پلا ن سے دستبردار ہوجائے تو البرٹنز اثاثوں کی انتقلی کی قدر وقیمت کے بارے میں مزید درست معلومات جاننا چاہتے جو البرٹا وصول کرنے کا حقدارہوگا جب کہ لائف ورکس رپورٹ عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا پر انحصار کرتے ہوئے اثاثہ کی منتقلی کی معقول قدر وقیمت فراہم کرنے میں کامیاب رہی زیادہ صحیح تعداد کا تعین کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے تجزیہ درکار ہوتا ہے
کینیڈا کے وزرائے خزانہ کے درمیان ہونے والی گفت وشنید کے بعد وفاقی وزیر خزانہ نے کینیڈا کے چیف ایکچوئری سے البرٹا کے سی پی پی اثاثوں کے حصے کے بارے میں رائے دینے کیلئے کہا ہے البرٹا کی حکومت پرامید ہے کہ یہ کام فوری مکمل کیا جاسکتا ہے تاکہ البرٹنز کے پاس جتنی زیادہ ممکن ہوسکے معلومات موجود ہوں جبکہ وہ ایک نئے پلان کے امکان پر غور کررہےہیں اس مقصد کے لئے نئے عوامی اجلاس منعقد کرنے سے پہلے پینل نے کینیڈا نے چیف ایکچوئری کو اپنے نتائج جاری کر نے کے لئے کچھ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے البرٹنز کو AlbertaPensionPlan.ca پر موجود معلومات کو پڑھ کر اور آن لائن بک کو مکمل کر کے گفت و شنید میں حصہ لینے کاموقع ملتا رہتا ہے
آج تک ہم اپنی مشاورت میں جتنے البرٹنز کو شامل کر چکے ہیں اس بات سے ہم خوش ہیں لائف ورکس رپورٹ ایک قابل دریافت موقع پیش کرتی ہے اور البرنٹز نے اس کال کا جواب دیا ہے لیکن ہم نے جو بلند اور واضح طور پر سنا ہے وہ یہ ہے کہ وہ سننا چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت اثاثوں کی منتقلی کی تعداد کا حساب کتاب کیسے لگاتی ہے ہم عوامی میٹنگز کا اگلا دور اس وقت شروع کریں گے جب ہمارے پاس اس کی تعداد کی مزید وضاحت ہوگی لیکن اس دوران ہم پر ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہماری ورک بک پر ایک نظر ڈالے اور وہاں اپنی رائے دے