اےپی ایس سانحے نے قوم کے عزم کو تقویت بخشی ہے،انوارالحق

آرمی پبلک سکول کے سانحے کی 9ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے جس نے پوری دنیا کی آنکھوں کو نم کر دیا

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمارے مستقبل کو روند کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی آرمی پبلک سکول پشاور کے عظیم سانحے نے اس قوم کے عزم کو مضبوط کیا

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں بڑی قربانی دی تھی

انہوں نے کہا کہ ایک ایسی قوم میں جہاں شہید طاہرہ قاضی اور شہید اعتزاز حسن جیسے نڈر لوگ دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی پرواہ بھی نہیں کرتے، بزدل دہشت گرد اس قوم کو کبھی شکست نہیں دے سکتے. پیغام یہ ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔