اسرائیل کے معصوم فلسطینیوں پر حملے ، مزید 35 فلسطینی شہید

جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 14 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ کمال عدوان اسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو بلڈوز کردیا گیا، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی بمباری سے ایک فرانسیسی افسر بھی مارا گیا جو اپنے ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ ایک گھر میں پناہ لیے ہوئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کا غزہ پر بڑا فضائی حملہ،30 فلسطینی شہید 

جسے بدھ کے روز اسرائیلی فضائیہ نے نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود امریکا کی عملی مدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔برطانیہ اسرائیل کی عملی مدد میں بھی پیش پیش ہے۔ برطانوی جنگی جہاز نے گزشتہ رات بحیرہ احمر میں ایک مشتبہ ڈرون حملے کو بھی ناکام بنا دیا۔ حوثی اسرائیل آنے والے جہازوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے مشترکہ مشن نے چند ہفتے قبل تک غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کے طور پر کام کرنے والے الشفا اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں

غزہ کی پٹی میں بم دھماکے میں 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی

دورے کی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنی مختصر رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو رکھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور شدید زخمی مریضوں کا زمین پر علاج کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال میں درد کش ادویات دستیاب نہیں ہیں اور سینکڑوں مریض موجود ہیں جب کہ ہر منٹ میں نئے مریض لائے جارہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کے کچھ ڈاکٹر اور نرسیں اس ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ ماحول میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کو بحالی کی ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔