ڈی آر اوز،آراوز کی تربیت دوبارہ شروع کردی گئی

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں آر او اور ڈی آر اوز کی خدمات حاصل کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد ملک بھر میں انتخابی عملے کی تربیت کا عمل روک دیا گیا
اب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے کل 859 ریٹرننگ افسران اور 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو تربیت دی جا رہی ہے.
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے سینئر افسران آر اوز اور ڈی آر اوز کو تربیت دے رہے ہیں.
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اداروں میں ہر قسم کی منتقلی اور پوسٹنگ پر مکمل پابندی ہے
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سرکاری افسران اور اہلکاروں کی چھٹی پر پابندی عائد کردی ہے.
ڈی آر او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین کو اسلام آباد نہیں چھوڑنا چاہیے، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایف ڈی ای کے اہلکاروں کو اسلام آباد میں ہی رہنا چاہیے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔