سلیکٹڈنےتبدیلی کے نام پر جھوٹ،یوٹرن،بدتمیزی کی،نواز شریف 

دہشت گردی کو ختم کردیا، ڈالر کی مجال نہیں تھی چار سال یہاں سے وہاں ہلے، فارن ریزرو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ملکی ترقی چھ اعشاریہ دو فیصد لے گئے تھے، شرح سود ڈبل ڈجٹ پر تھی جسے ہم سوا پانچ فیصد پر لے آئے تھے، ایکسپورٹ ری فائنانس تین فیصد تھا، ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، آئی ایم کو ہم نے خدا حافظ کہا مگر وہ دن کہاں گئے؟۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی واپس آگئی، جیسے ہی سابق چیئرمین پی ٹی آئی آیا ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے، گروتھ ختم ہوگئی، آئی ایم ایف کو اس کی شرائط پر لایا گیا، مہنگائی آسمان کو چھو گئی، یہ حقائق ہیں جنہیں کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔

نواز شریف نے کہا کہ آر ٹی ایس بند کروانے کے باوجود ہماری پارٹی پنجاب میں اکثریت میں آئی، محض چار ووٹوں کی برتری کی سلیکٹڈ کو لایا گیا جس میں ایم کیو ایم، بلوچستان اور فاٹا کے لوگ شامل تھے۔سربراہ ن لیگ نے کہا کہ 70 سال سے دیکھ رہے ہیں آئین توڑا جاتا ہے تو ججز آئین توڑنے والے کو ہار پہناتے ہیں ایسے فیصلے سب نے ہوتے ہوئے دیکھے، جو ہورہا ہے اسے روکو ورنہ زبان سے کہو ورنہ دل میں برا جانو ہم نے تیسرا آپشن چنا، ہمیں سابقہ ججز کے ذریعے جیلوں میں ڈالا گیا اور موجودہ ججز نے چند پیشیوں پر کیسز ختم کردئیے، ہمارے بارے میں کہا گیا کہ مریم اور نواز کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہیے ورنہ ہماری محنت ضائع ہوجائے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں باہر سے بھارت یا امریکا نے نقصان نہیں پہنچایا ہم آج اپنی وجہ سے اس حال میں ہیں ہم نے خود ہی اسے نقصان پہنچایا، جھوٹ، یوٹرن، بدتمیزی، دھاندلی یہ سب کچھ ایک لیڈر نے تبدیلی کے نام پر کرکے دکھایا اور اسے ریاست مدینہ کا نام دیا اسے اللہ سے ڈر نہیں لگا، مسجد نبوی میں نعرے لگاتے ہیں، قوموں کی تعمیر ایسے ہوتی ہے؟ یہ تو قوم کو بربادی کی جانب لے جانے والی بات ہے، یہ ہماری بہت بری تاریخ ہے۔سربراہ ن لیگ نے کہا کہ ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند نیت رکھیں کہ ٹکٹ ملنے پر قوم کو اس گرداب سے ضرور نکالیں گے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com